بیرونِ ممالک قید21ہزار 600پاکستانی ناکام خارجہ پالیسی،عوامی وسماجی حلقے

بیرونِ ممالک قید21ہزار 600پاکستانی  ناکام خارجہ پالیسی،عوامی وسماجی حلقے

وہاڑی (خبرنگار ،نمائندہ خصوصی)سیاسی، سماجی اور تجارتی حلقوں نے قومی اسمبلی میں وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی پیش کردہ رپورٹ کہ بیرونِ ملک 21 ہزار 600 سے زائد پاکستانی مختلف مقدمات میں قید ہیں۔۔۔

سعودی عرب میں 10,745، متحدہ عرب امارات میں 5,297، بھارت میں 738، چین میں 652 سمیت متعدد ممالک شامل ہیں پرشدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے انتہائی کمزور خارجہ پالیسی اور اوورسیز پاکستانیوں کے حقوق کے تحفظ میں سنگین ناکامی قرار دیا ہے ۔ تجزیہ کار مرشد عبدالعزیز بھٹہ نے کہا کہ یہ اعداد و شمار حکومت کی خارجہ محاذ پر مکمل غفلت کو بے نقاب کرتے ہیں جبکہ چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے سینئر ممبر مختار احمد بھٹی نے اسے قومی وقار کے منافی صورتحال قرار دیا۔ اوورسیز پاکستانی ملکی معیشت کا ستون ہیں، حکومت کا فرض ہے کہ ان کے تحفظ کے لئے مؤثر سفارتی اقدامات کرے ۔ معروف قانون دان شیخ فضل الرحمٰن ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ ہزاروں پاکستانیوں کا بیرون ملک بغیر قانونی معاونت کے جیلوں میں پڑا ہونا انتہائی افسوسناک ہے ، ریاست کو فوری قانونی و سفارتی مداخلت کرنی چاہیے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں