جنرل عاصم منیر کی چیف ڈیفنس فورسز کے عہدے پر تعیناتی ، تاجروں کی مبارکباد

جنرل عاصم منیر کی چیف  ڈیفنس فورسز کے عہدے پر  تعیناتی ، تاجروں کی مبارکباد

ملتان (لیڈی رپورٹر) مرکزی انجمن تاجران زکریا مارکیٹ بوسن روڈ کا اجلاس صدر رانا ارشاد احمد کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں مارکیٹ کے تاجران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رانا ارشاد احمد نے جنرل عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز کے عہدے پر تقرری پر دلی مبارکباد پیش کی۔انہوں نے کہا کہ یہ تقرری ملکی دفاع، استحکام اور ادارہ جاتی مضبوطی کے لئے نہایت خوش آئند ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملکی معاشی مضبوطی اور کاروباری ماحول کی بہتری کا براہِ راست تعلق امن و استحکام سے ہے ، اور مضبوط قومی قیادت تاجروں کے اعتماد میں اضافہ کرتی ہے ۔ اجلاس میں ملک رمضان سیال، ڈاکٹر غلام شبیر، محمد اسحاق، ملک نواز آرائیں، ملک منیر آرائیں، قاسم بگٹی، چودھری عثمان، سعد، پیرزادہ آصف شاہ سمیت دیگر تاجر شریک تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں