میپکو کے متعدد فیڈرز پر بجلی بندش کا شیڈول جاری
ملتان (خصوصی رپورٹر)میپکو ترجمان کے مطابق ریجن میں جاری ترقیاتی منصوبوں، کریش مینٹی نینس پروگرام اور ڈسٹری بیوشن سسٹم کی اپ گریڈیشن کے باعث متعدد فیڈرز پر بجلی کی فراہمی 8 اور 9دسمبر 2025ء کو مختلف اوقات میں معطل رہے گی۔
ترجمان کے مطابق 8 دسمبر کو ملتان سرکل کے 11 کے وی عثمانیہ بازار، ہیڈ سکندری، سورج میانی، ایکسپریس اور بوٹے والا فیڈرز پر صبح 9 بجے سے دوپہر 1 بجے تک بجلی بند رہے گی۔ اسی طرح 11 کے وی جناح ٹاؤن، چک 5فیض، سورج کنڈ روڈ، کوٹلہ، جھوک وینس اور متی تل فیڈرز پر صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بجے تک بجلی معطل رہے گی۔ 11 کے وی راواں فیڈر پر صبح 8 بجے سے دوپہر 1 بجے تک بندش کا اعلان کیا گیا ہے ۔