میپکو، رینجرز اور پولیس کا بجلی چوروں کیخلاف آپریشن

میپکو، رینجرز اور پولیس کا  بجلی چوروں کیخلاف آپریشن

ملتان (خصوصی رپورٹر)میپکو، رینجرز اور پولیس فورسز نے ہارون آباد اور شاہ جمال میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کارروائی کی۔۔۔

 سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن بہاولنگر سرکل خالد حسین سیال اور ونگ کمانڈر رینجرز کی نگرانی میں ایکسین ہارون آباد ڈویژن ناصر محمود اور ایس ڈی او سٹی سب ڈویژن عمران فاروق کی قیادت میں ٹیم نے مختلف علاقوں میں نادہندگان کے خلاف آپریشن کیا۔50سے زائد رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے واجبات کی مد میں 9لاکھ 64 ہزار روپے وصول کئے گئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں