مریضوں کی عیادت کرنا عین عبادت، اسماء ندیم
ملتان (لیڈی رپورٹر)ڈی جی کلب انرویل ڈسٹرکٹ 340 کی صدر مسز اسماء ندیم نے کہا ہے کہ ہسپتالوں میں مریضوں کی عیادت، خاص طور پر چھوٹے بچوں کی تیمارداری کرنا عبادت ہے۔۔۔
اور ہمارے نبی کریم ﷺ کے ارشادات بھی یہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سنت نبوی ﷺ پر عمل کر کے ہم دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں اور غریب و نادار بچوں کی امداد سے دلی سکون ملتا ہے ۔یہ باتیں انہوں نے گزشتہ روز چلڈرن ہسپتال کے دورے کے موقع پر مختلف وارڈز کا معائنہ کرتے ہوئے کہیں۔