سرکاری کالجز میں لیکچررز کی پروموشن ٹریننگ کا آغاز
ملتان (خصوصی رپورٹر)سرکاری کالجز کے لیکچررز کے لئے پروموشن لنکڈ ٹریننگ (PLT) 22 دسمبر 2025 سے شروع ہو رہی ہے ۔ پہلے سنیارٹی نمبر 1 سے 600 تک کے لیکچررز کو ٹریننگ میں شامل کیا گیا تھا۔۔۔
تاہم اب مزید 45 لیکچررز کو شامل کر لیا گیا ہے ۔پی پی ایل اے کے صدر نے شامل ہونے والے لیکچررز سے اپیل کی ہے کہ وہ جلد از جلد اپنے شناختی کارڈ نمبرز، موبائل نمبرز، ای میل ایڈریس اور موجودہ تعیناتی کے اسٹیشن کی تفصیلات فراہم کریں۔