پروموشن کیلئے دس اسسٹنٹ پروفیسرز کے کیسز مؤخر
ملتان (خصوصی رپورٹر)محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو دس اسسٹنٹ پروفیسرز پر مشتمل فہرست ارسال کی ہے۔۔۔
، جن کے ترقی سے متعلق کیسز مؤخر (ڈیفر)کر دیئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان کیسز کو مؤخر کرنے کی وجہ پروموشن لنکڈ ٹریننگ کا سرٹیفکیٹ نہ ہونا ہے ، جس کی بنیاد پر یہ تاثر لیا گیا کہ مذکورہ اسسٹنٹ پروفیسرز نے مطلوبہ تربیت مکمل نہیں کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکن ہے بعض اسسٹنٹ پروفیسرز نے ٹریننگ مکمل کر لی ہو مگر سرٹیفکیٹ جمع کروانے میں تاخیر ہوئی ہو۔ تاہم اس وقت یہ افسر محکمہ کے ساتھ مؤثر رابطے میں نہیں تھے۔