غیر قانونی بھانہ بنانے پر تین افراد گرفتار
ملتان (کرائم رپورٹر)شہری حدود میں غیر قانونی بھانہ بنانے کے دوران عملے سے گالم گلوچ کرنے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے الزام میں پولیس نے تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔۔
۔قطب پور پولیس کے مطابق شہری محمد رفیع نے رپورٹ دی کہ ملزم راشد اور سہیل نے غیر قانونی بھانہ بنایا ہوا تھا۔ جب عملے نے انہیں روکنے کی کوشش کی تو ملزموں اور نامعلوم ساتھی نے گالم گلوچ شروع کی اور دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے ۔پولیس نے فوری طور پر ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔