بی آئی ایس پی مستحقین کے وائلٹ اکاؤنٹ سم کے لیے ہدایات

بی آئی ایس پی مستحقین کے وائلٹ  اکاؤنٹ سم کے لیے ہدایات

ماہڑہ (نامہ نگار)بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تمام مستحق بینیفشریز کو آگاہ کیا گیا ہے کہ وائلٹ اکاؤنٹ کی سم صرف اور صرف بی آئی ایس پی کے مقررہ سرکاری کیمپوں سے حاصل کی جائے۔

 یہ سم مکمل طور پر بلا معاوضہ فراہم کی جا رہی ہے ۔ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر بی آئی ایس پی مظفرگڑھ فرخ ایوب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مستحق افراد کسی بھی صورت میں اپنا وائلٹ اکاؤنٹ آن لائن نہ بنوائیں اور نہ ہی کسی دکان یا شاپ سے سم حاصل کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ وائلٹ اکاؤنٹ کی سم صرف سرکاری کیمپوں پر ہی دی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں