گندگی ، حشرات کی بھرمار، بیکری کو 3لاکھ روپے جرمانہ

گندگی ، حشرات کی بھرمار، بیکری کو 3لاکھ روپے جرمانہ

سورج کند روڈ، المدینہ کالونی میں ایکشن،فوڈ اتھارٹی کی مالکان کو سخت تنبیہ

ملتان (لیڈی رپورٹر)ڈائریکٹر آپریشنز ساؤتھ رمیض ظفر نے چارج سنبھالتے ہی خوراک کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے آپریشنز کا آغاز کر دیا۔ سورج کند روڈ، المدینہ کالونی میں واقع سویٹس اینڈ بیکرز پروڈکشن یونٹ کی انسپکشن کی گئی، جس دوران حفظان صحت کے اصولوں کی سنگین خلاف ورزیاں سامنے آئیں۔انسپکشن کے دوران پروڈکشن ایریا میں گندگی، خوراک پر حشرات کی بھرمار، رنگ کی ملاوٹ اور آلودہ پانی کا استعمال پایا گیا۔ ان خلاف ورزیوں کے نتیجے میں بیکری کو 3 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں