میٹرک 2026کے سالانہ امتحانات رمضان کے بعد شروع
بورڈز نے 27مارچ سے امتحانات کیلئے اجازت مانگی، حتمی تاریخ جلد طے ہوگی
ملتان (خصوصی رپورٹر)پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2026رمضان المبارک کی تعطیلات کے باعث تاخیر سے شروع کرنے کی درخواست کی ہے ۔ ابتدائی طور پر امتحانات یکم مارچ سے شروع ہونے تھے ، تاہم اب یہ عید الفطر کی چھٹیوں کے بعد منعقد ہوں گے ۔حتمی تاریخ کا اعلان پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز (پی بی سی سی) کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔ طلباء نے کہا ہے کہ امتحانات بروقت شروع کئے جائیں اور عید الفطر پر صرف ایک ہفتہ کی چھٹیاں دی جائیں تاکہ سالانہ تعلیمی شیڈول متاثر نہ ہو۔بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ امتحانی نظام میں تاخیر کے باوجود شفافیت اور منصفانہ شیڈول برقرار رکھا جائے گا تاکہ طلباء کو مناسب تیاری کا وقت میسر ہو اور امتحانات کا معیار برقرار رہے ۔