نیپرا رپورٹ، میپکو کی ایچ ایس ای میں پہلی پوزیشن

نیپرا رپورٹ، میپکو کی ایچ ایس ای میں پہلی پوزیشن

مالی سال 2024-25ء میں 87 پوائنٹس کے ساتھ ڈسکوز میں سرفہرست

ملتان (خصوصی رپورٹر)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے جاری کردہ ہیلتھ، سیفٹی اینڈ انوائرمنٹ پرفارمنس ایویلیو ایشن رپورٹ برائے مالی سال 2024-25ء میں ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے ۔نیپرا کی رپورٹ میں پاور سیکٹر سے وابستہ کمپنیوں کی کارکردگی کو پاور سیفٹی کوڈ کے معیارات اور مشترکہ جانچ کے مختلف زمروں میں پرکھا گیا، جس کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) میں میپکو نے مالی سال 2024-25ء کے دوران 87پوائنٹس حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں