آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ،سرکاری لسٹیں غائب

 آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ،سرکاری لسٹیں غائب

سستی روٹی کا حصول مشکل، شہریوں کا ضلعی انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ

ماچھیوال (نامہ نگار )دکانداروں کی طرف آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے شہری پریشان سستی روٹی کا حصول مشکل ہو گیا، سرکاری ریٹ لسٹیں غائب ضلعی انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق ماچھیوال اور گردونواح پکھی موڑ ،ظہیر نگر ،اڈا 37 پھاٹک میں آٹے کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ ہونے سے 5کلو والی 750روپے اور 15کلو والی آٹا تھیلی 1950روپے پر پہنچ گئی فروخت جاری سرکاری ریٹ لسٹیں غائب کردی جاتی ہے جبکہ دوسری طرف چکی مالکان طرف سے بھی آٹے کی قیمت میں اضافہ کردیا فی کلو 130روپے سے 140روپے پر فروخت جاری چکی مالکان کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں گندم کے ریٹ میں اضافہ آٹے کی قیمتیں بڑھنے کی بڑی وجہ بنی شہری آئے روز آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے پریشانی کا شکار شہریوں جن میں اویس، افتخار، عارف، عدنان، احمد، بلال ودیگر کا کہنا روز بروز بڑھتی ہوئی آٹے کی قیمتوں سے عام آدمی کو سستی روٹی کا حصول مشکل ہو گیا، سستی روٹی کے دعوے بھی بڑے بڑے بنیرز پر نظر آتے ہیں حقیقت میں کچھ اور ضلعی انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں