عبدالحکیم میں ستھرا پنجاب کے تحت ضلعی معائنہ ٹیم تشکیل
عبدالحکیم(نامہ نگار ،سٹی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر خانیوال کی ہدایات پر میونسپل کمیٹی عبدالحکیم اور متعلقہ یونین کونسلز میں ستھرا پنجاب پروگرام کے۔ ۔
تحت صفائی، سیوریج، مین ہولز کی مرمت، آوارہ کتوں اور دیگر بلدیاتی خدمات کی نگرانی کے لیے ضلعی معائنہ ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے ۔ اس ٹیم میں محمد اکرم (ڈسپوزل آپریٹر) اور محمد وسیم اکرم (ورک مین) کو شامل کیا گیا ہے ۔ ٹیم روزانہ صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک فیلڈ میں صفائی ستھرائی، کچرے کے انتظامات اور مجموعی سینیٹیشن کی صورتحال کا معائنہ کرے گی۔ کسی بھی قسم کی غفلت یا خرابی کی فوری رپورٹ ضلعی حکام کو دی جائے گی جبکہ نشاندہی شدہ مقامات کی GPS سے لیس تصاویر بھی ضلعی حکومت کو ارسال کی جائیں گی۔