ٹریفک جرمانوں کا خوف بازار اور سڑکیں ویران

ٹریفک جرمانوں کا خوف  بازار اور سڑکیں ویران

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)ڈسٹرکٹ بار کے سابق جنرل سیکرٹری چودھری محمد شاہد اقبال ایڈووکیٹ اور۔۔۔

 چودھری محمد صدف عادل جٹ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ٹریفک جرمانوں کے خوف نے شہری زندگی کو بری طرح متاثر کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جرمانوں کے ڈر سے نہ صرف سڑکیں سنسان ہو چکی ہیں بلکہ بازاروں اور منڈیوں میں بھی واضح کمی دیکھنے میں آ رہی ہے ۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ عوام میں آگاہی کے لیے مؤثر پروگرام شروع کیے جائیں تاکہ شہریوں کو ٹریفک قوانین سے باخبر کیا جا سکے ۔ ان کا کہنا تھا کہ لائسنس فیس ختم کی جائے ، ہیلمٹ سستے داموں فراہم کیے جائیں، رجسٹریشن فیس مناسب رکھی جائے اور وارننگ سسٹم کو مؤثر انداز میں نافذ کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ سخت جرمانوں کے بجائے اصلاحی پالیسی اپنائی جائے تاکہ عوام بلا خوف و ہراس معمولات زندگی انجام دے سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں