کوٹ ادو بار کے سالانہ انتخابات آج ،کانٹے دار مقابلہ متوقع

کوٹ ادو بار کے سالانہ انتخابات آج ،کانٹے دار مقابلہ متوقع

دو مضبوط گروپس آمنے سامنے ، جنرل سیکرٹری کیلئے آزاد امیدوار بھی میدان میں

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کوٹ ادو کے سالانہ انتخابات برائے 2026/27 آج منعقد ہوں گے ، جس کے لیے میدان سج چکا ہے اور دو مضبوط گروپس کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے ۔ انتخابات کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جبکہ وکلاء برادری میں خاصا جوش و خروش پایا جا رہا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ایک جانب ممبر پنجاب بار کونسل عبدالعزیز خان لنڈ کے گروپ کے امیدوار میدان میں ہیں، جن کے پینل سے صدر کے عہدے کے لیے ملک منیر احمد کوریہ ایڈووکیٹ امیدوار ہیں۔ جنرل سیکرٹری کے امیدوار عامر بزدار ایڈووکیٹ، نائب صدر آصف مجید چغتائی ایڈووکیٹ، فنانس سیکرٹری چودھری حبیب الرحمن ایڈووکیٹ اور لائبریرین محمد اعظم بریار ایڈووکیٹ شامل ہیں۔ اس پینل کو عزیز خان لنڈ، محمد ارشد صدیقی، رفیق عمر خان چانڈیہ، عبدالغفور خان گرمانی، ارشد جاوید گدارا، طفیل خان لنڈ اور زاہد خان چانڈیہ گروپس کی حمایت حاصل ہے ۔ پولنگ کا عمل صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں