کار سرکار میں مداخلت، ایک شخص کے خلاف مقدمہ
ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس نے کار سرکار میں مداخلت کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔۔
۔سٹی جلالپور پولیس کو ٹریفک وارڈن نے بتایا کہ وہ دوران ڈیوٹی ملزم نعمان کو روکنے گئے تو ملزم نے گالم گلوچ کی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔اور تحقیقات جاری ہیں۔