غیر معیاری آٹا 4800روپے من فروخت ہونے لگا
ماہڑہ (نامہ نگار) ماہڑہ اور گردونواح میں آٹا مافیا بے لگام ،آٹے کی قیمتیں 4800روپے فی من تک پہنچ گئی ہیں۔ ماہڑہ، گد پور،۔۔۔
جنگڑھ، بستی اللہ آباد، بستی بلوچیں، بیٹ رائلی اور دیگر قریبی علاقوں میں عوام غیر معیاری اور دو نمبر آٹا خریدنے پر مجبور ہیں، جس سے غریب طبقہ دو وقت کی روٹی کیلئے پریشان ہے ۔ذرائع کے مطابق ذخیرہ اندوزوں اور منافع خور تاجروں نے مصنوعی قلت پیدا کر کے آٹا عام آدمی کیلئے دستیاب نہیں ہونے دیا اور قیمتیں روز بروز بڑھا دی ہیں۔