نئی تحصیل خانگڑھ کے قیام کا فیصلہ، جلد نوٹیفکیشن کا امکان
مونڈکا (نامہ نگار)ضلع مظفرگڑھ کی انتظامی تقسیم اور کوٹ ادو کو ضلع کا درجہ ملنے کے بعد نئی تحصیل خانگڑھ کے قیام کا فیصلہ۔۔۔
، ایک یا دو روز میں نوٹیفکیشن جاری ہونے کا امکان ہے جبکہ دوسری طرف شاہ جمال کے علاقہ مکین سراپا احتجاج ہیں کہ شاہ جمال کو تحصیل صدر مقام بنایا جائے ۔ خانگڑھ کو تحصیل صدر مقام جبکہ روہیلانوالی، مونڈکا اور شاہ جمال کو میونسپل کمیٹی کا درجہ دیے جانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ خانگڑھ میں ڈی ایس پی صدر سرکل، ایکسین آفس اور محکمہ مال کے دفاتر پہلے ہی کام کر رہے ہیں۔ تاریخی طور پر بھی خانگڑھ 1927سے 1936تک ضلعی اور تحصیل صدر مقام رہ چکا ہے۔