میلسی میں شدید دھند اور لوڈشیڈنگ، معمولات زندگی متاثر
میلسی (نامہ نگار)میلسی اور اس کے گردونواح میں شدید دھند کے باعث نظام زندگی بری طرح متاثر ،دھند کیساتھ ساتھ بجلی کی ۔۔۔
بلاجواز لوڈشیڈنگ نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے ۔بجلی کی طویل بندش کے باعث گھروں میں پینے کے پانی کا شدید بحران پیدا ہو گیا ہے جبکہ گھریلو امور بھی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔بجلی نہ ہونے کی وجہ سے مساجد میں وضو کے لیے نمازیوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے جس پر شہریوں میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے ۔ایک جانب گہری دھند نے ہر طرف اندھیرا پھیلا رکھا ہے تو دوسری جانب بجلی کی لوڈشیڈنگ نے جلتی پر تیل کا کام کیا ہے ۔