خانیوال شہر کی صفائی اور خوبصورتی کیلئے عملی اقدامات تیز

خانیوال شہر کی صفائی اور خوبصورتی کیلئے عملی اقدامات تیز

ڈی سی کے دورے ، ماڈل ریڑھی بازار، ویسٹ مینجمنٹ اور سیوریج نظام کا جائزہ

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر/نامہ نگار)ضلعی انتظامیہ نے شہر کی خوبصورتی، مثالی صفائی اور شہری سہولتوں کی بہتری کیلئے عملی اقدامات تیز کر دئیے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید نے ویسٹ مینجمنٹ، ماڈل ریڑھی بازاروں اور جاری ترقیاتی سرگرمیوں کا فیلڈ لیول پر جائزہ لیا۔ انہوں نے اعوان چوک میں قائم ماڈل ریڑھی بازار کی سائٹ کا دورہ کیا اور ٹف ٹائل لگانے کے جاری کام کا معائنہ کرتے ہوئے ہدایت کی کہ منصوبہ مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے ۔ڈپٹی کمشنر نے اعوان چوک پر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ویسٹ کلیکشن پوائنٹ کا معائنہ کیا اور یونین کونسل نمبر 5اور6میں جاری صفائی کاموں کا جائزہ لیا۔انہوں نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو ہدایت کی کہ ویسٹ کلیکشن پوائنٹس سے کوڑا فوری طور پر اٹھا کر ڈمپنگ پوائنٹ پر منتقل کیا جائے اور کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں