مسلم وغیرمسلم سب کیلئے شراب پر باپندی لگائیں ،غلام اللہ

مسلم وغیرمسلم سب کیلئے شراب پر باپندی لگائیں ،غلام اللہ

خلافت راشدہ کے دور کی سزاؤں کو نافذ کیا جائے ،ناظم اعلیٰ جمعیت اہلحدیث

وہاڑی (خبرنگار/نمائندہ خصوصی)مرکزی جمعیت اہلحدیث جنوبی پنجاب کے ناظم اعلیٰ حافظ غلام اللہ محمدی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں مسلم و غیر مسلم سب کیلئے شراب پر مکمل پابندی عائد کی جائے اور خلافت راشدہ کے دور میں شراب نوشی پر دی جانے والی سزاؤں کو آج بھی نافذ کیا جائے ۔حافظ غلام اللہ محمدی نے اپنے بیان میں کہا کہ اسلام ازل سے قیامت تک انسانیت کی فلاح اور معاشرتی بھلائی کا مکمل ضابطۂ حیات ہے اور کوئی بھی حکم انسانی بھلائی کے خلاف نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ شراب انسانی صحت، ذہنی نشوونما، شعور اور معاشرتی بربادی کا سبب ہے ، اسی لیے اللہ تعالیٰ نے اسے حرام قرار دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ غیر مسلم سینیٹر دنیش کمار بھی اسلام کو انسانیت کی فلاح کا دین تسلیم کرتے ہیں اور شراب کو اپنے ہندو مذہب میں بھی ممنوع قرار دیتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں