ریٹائرمنٹ پر ایل پی آر سے متعلق محکمہ خزانہ کی وضاحت

ریٹائرمنٹ پر ایل پی آر سے متعلق محکمہ خزانہ کی وضاحت

ملتان (خصوصی رپورٹر)حکومتِ پنجاب کے محکمۂ خزانہ نے ریٹائرمنٹ کے موقع پر لیو پریپیرٹری ٹو ریٹائرمنٹ (ایل پی آر) کے۔۔

 استحقاق سے متعلق واضح وضاحت جاری کر دی ہے ۔ محکمۂ خزانہ کی جانب سے اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب کو باقاعدہ مراسلہ ارسال کیا گیا ہے تاکہ قواعد و ضوابط کے مطابق کیسز نمٹائے جا سکیں۔ نظرثانی شدہ لیو رولز 1981 کے قاعدہ 17(1) کے تحت وہ سرکاری ملازمین جو سپرانیویشن یا رضاکارانہ ریٹائرمنٹ پر ریٹائر ہوں اور جن کی کوالیفائنگ سروس 26 سال مکمل ہو، انہیں ریٹائرمنٹ سے قبل ایل پی آر کی سہولت دی جا سکتی ہے ۔ رضاکارانہ ریٹائرمنٹ کی صورت میں اگر کسی ملازم کی کوالیفائنگ سروس 26 سال سے کم ہو تو اسے ایل پی آر کے بدلے نقد رقم ادا کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ اس امر پر زور دیا گیا ہے کہ قواعد سے ہٹ کر کسی قسم کی رعایت قابلِ قبول نہیں ہو گی۔مراسلے کے مطابق قاعدہ 18 کے تحت منظور شدہ ایل پی آر کی زیادہ سے زیادہ مدت 365 دن تک محدود ہے ۔ اس مدت سے زائد ایل پی آر کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں