ٹیکس انسپکٹر کے رویے کیخلاف قرارداد منظور ، تبادلے کا مطالبہ
وہاڑی (نمائندہ خصوصی ) : سینئر ممبر وہاڑی بار وسیم اشرف چوہدری نے میڈیا کو بتایا کہ ٹیکس انسپکٹر نے دفتر میں ان کے ساتھ مبینہ طور پر ناروا اور۔۔۔
توہین آمیز رویہ اختیار کیا۔ اس کیخلاف تحریری درخواست اعلیٰ حکام کو بھیجی جا چکی ہے ۔ سابق صدر بار چوہدری محمد شعبان غفور کی صدارت میں ڈسٹرکٹ بار کی سابق ایگزیکٹو باڈی کے اجلاس میں متفقہ طور پر مذمت کی قرارداد منظور کی گئی، جس میں چیف کمشنر ساہیوال سے مطالبہ کیا گیا کہ ٹیکس انسپکٹر کا فوری تبادلہ اور تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ وکلا برادری نے کہا کہ متعدد تحریری شکایات کے باوجود کوئی عملی اقدام نہیں ہوا۔