پولیس نے ڈکیت گینگ کے 4ارکان گرفتار کرلئے
5پسٹل،چار لاکھ روپے نقد، 3موٹرسائیکل ،4موبائل ، سامان برآمد
مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر ) تھانہ سٹی پولیس نے ڈکیتی و چوری میں ملوث جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ڈکیت گینگ کے چار ارکان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار شدگان کے قبضے سے پانچ عدد پسٹل 30بور بمعہ گولیاں، چار لاکھ روپے نقد، تین اوریجنل موٹر سائیکلیں، چار موبائل فونز، ایک LCDاور دیگر گھریلو سامان برآمد کیا گیا۔ دوران تفتیش برآمد شدہ سامان اور نقدی مدعیان مقدمات کے حوالے کر دی گئی۔اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی مظفرگڑھ انسپکٹر افتخار ملکانی نے کہا کہ پولیس ایسے جرائم پیشہ افراد پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور قانون کے مطابق کارروائی کرے گی۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ کسی بھی قسم کے جرائم کی اطلاع فوری اپنے قریبی پولیس اسٹیشن یا پولیس ہیلپ لائن 15 پر دیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ سید غضنفر علی شاہ کی خصوصی ہدایت پر یہ کارروائی کی گئی۔ مدعیان مقدمات نے پولیس کی پیشہ وارانہ کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا اور گرفتار شدگان کو پابند سلاسل کر دیا گیا۔ مظفرگڑھ پولیس کی اولین ترجیح شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور امن قائم رکھنا ہے ۔