ڈپٹی کمشنر جھنگ نے بیوٹیفکیشن، سیوریج منصوبوں کا جائزہ لیا

ڈپٹی کمشنر جھنگ نے بیوٹیفکیشن، سیوریج منصوبوں کا جائزہ لیا

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی، انسداد ڈینگی مہم اور تدریسی سرگرمیوں کا جائزہ لیا

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )جھنگ میں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت ضلعی محکموں کے افسران کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں محکمانہ کارکردگی اور جاری منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بیوٹیفکیشن اسکیموں، پلس پراجیکٹ اور یونیوریکوریز پر پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی، انسداد ڈینگی مہم اور دو گورنمنٹ سکولوں میں تدریسی سرگرمیوں کا جائزہ بھی لیا۔ اس دوران اضافی ڈپٹی کمشنر جنرل عامر محمود نے ضلع میں جاری بیوٹیفکیشن اسکیموں پر عملدرآمد کی پیشرفت کی نگرانی کی اور افسران کو ہدایات جاری کیں کہ منصوبے مقررہ ٹائم لائن کے مطابق مکمل کیے جائیں۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال، بھکر روڑ علی آباد کے ڈسپوزل اسٹیشن اور ٹوبہ روڑ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے طبی سہولیات، سیوریج لائنوں کی تنصیب اور جاری کام کی پیشرفت کا جائزہ لیا اور افسروں کو ٹائم لائن کے مطابق منصوبے مکمل کرنے کی ہدایات دیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں