ایف آئی اے ملتان کی کارروائی، تین انسانی سمگلرز گرفتار

ایف آئی اے ملتان کی کارروائی، تین انسانی سمگلرز گرفتار

سعودی عرب، بحرین اور دبئی ویزا فراڈ میں ملوث ملزموں سے تفتیش جاری

ملتان (کرائم رپورٹر)ایف آئی اے ملتان زون نے انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث تین ملزموں کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزموں میں مجاہد حسین، محمد قصور اور انعام الحق شامل ہیں۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزموں کو وہاڑی، ملتان اور ڈیرہ غازی خان کی تحصیل کوٹ چٹھہ سے گرفتار کیا گیا۔ترجمان کے مطابق ملزم انعام الحق نے ایک شہری کو سعودی عرب بھجوانے کا جھانسہ دے کر 8 لاکھ روپے ہتھیائے ۔ اسی طرح ملزم قصور نے بحرین میں ملازمت دلوانے کا وعدہ کرکے شہری سے 5 لاکھ 40 ہزار روپے وصول کئے ، جبکہ ملزم مجاہد حسین نے دبئی ملازمت ویزا کا جھانسہ دے کر 2 لاکھ 60 ہزار روپے بٹورے ۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے اور رقم وصول کرنے کے بعد روپوش ہوگئے تھے ۔ خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے تینوں ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں