ڈی سی کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ

ڈی سی کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ

مریضوں کے علاج اور سہولیات کی جانچ ، خراب کیمرے بدلنے کاحکم

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اور مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا۔ انہوں نے مریضوں سے ادویات، علاج معالجے اور عملے کے رویّے کے بارے میں استفسار کیا۔ وارڈز اور واش رومز کی صفائی کا جائزہ لینے کے بعد صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کے کنٹرول روم کا دورہ کر کے خراب کیمروں کی فوری تبدیلی کا حکم دیا اور تمام بورڈز کو یکساں معیاری ڈیزائن کے مطابق لگانے کی ہدایت دی۔ ملیحہ رشید نے کہا کہ مسلسل مانیٹرنگ کے باعث سروس ڈیلیوری میں بہتری آ رہی ہے اور ہسپتال کو بہترین علاج گاہ بنایا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں