20کلو واٹ سے زائد استعمال پر میڑز اے ایم آئی میں تبدیل کرنے کا حکم
رئیل ٹائم مانیٹرنگ، بجلی چوری کی روک تھام، بلنگ نظام میں شفافیت ،سسٹم میں جدت لائی جاسکے گی،میپکو سرکلز کو میٹر زاور ضروری سامان فراہم کردیا گیا، ذرائع
ملتان (خصوصی رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گُل محمد زاہد نے ریجن میں20کلوواٹ سے زیادہ لوڈ کے حامل بی ون ٹیرف کے تحت بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے نان اے ایم آئی میٹرز کو اے ایم آئی میٹرز میں تبدیل کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں ۔ اس اقدام کا مقصد بجلی کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنا، رئیل ٹائم مانیٹرنگ کو یقینی بنانا، بجلی چوری کی روک تھام اور بلنگ کے نظام میں شفافیت لانا ہے ۔ اس سلسلے میں میپکو ریجن کے تمام آپریشن سرکلوں کی متعلقہ سب ڈویژنز کو 8ایچ ٹی /ایل ٹی اے ایم آئی /سمارٹ میٹرز اور 250تھری فیز اے ایم آئی/سمارٹ میٹرزکا اجراء کردیاگیاہے ۔ملتان سرکل کو ایک ایچ ٹی /ایل ٹی اے ایم آئی /سمارٹ میٹراور 37تھری فیز اے ایم آئی/سمارٹ میٹرز، ڈی جی خان سرکل کو 4ایچ ٹی /ایل ٹی اے ایم آئی /سمارٹ میٹرزاور 21تھری فیز اے ایم آئی/سمارٹ میٹرز، وہاڑی سرکل کو ایک ایچ ٹی /ایل ٹی اے ایم آئی /سمارٹ میٹراور 26تھری فیز اے ایم آئی/سمارٹ میٹرز، بہاولپور سرکل کو6تھری فیز اے ایم آئی/سمارٹ میٹرز،ساہیوال سرکل کو 17تھری فیز اے ایم آئی/سمارٹ میٹرز،رحیم یار خان سرکل کو 11تھری فیز اے ایم آئی/سمارٹ میٹرز،مظفرگڑھ سرکل کو4 ایچ ٹی /ایل ٹی اے ایم آئی /سمارٹ میٹراور 19تھری فیز اے ایم آئی/سمارٹ میٹرز،بہاولنگر سرکل کو89تھری فیز اے ایم آئی/سمارٹ میٹرز،خانیوال سرکل کو 24تھری فیز اے ایم آئی/سمارٹ میٹرز فراہم کئے گئے ہیں ۔