اغوا کے واقعات، سات نامزد سمیت متعدد افراد پر مقدمات

اغوا کے واقعات، سات نامزد  سمیت متعدد افراد پر مقدمات

ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں اغوا کے متعدد واقعات کے الزام میں سات نامزد افراد سمیت نامعلوم افراد کیخلاف مقدمات درج کر کے۔۔۔

 کارروائی شروع کر دی ۔سیتل ماڑی پولیس کو نادیہ بی بی نے بتایا کہ ملزم حیدر، حمزہ، علی، ندیم اور سونیا بی بی نے ان کی بیٹی کو گھر سے اغوا کیا اور نقدی دو لاکھ روپے سمیت زیورات اور چاندی لے کر فرار ہو گئے ۔دریں اثنا، سٹی شجاع آباد پولیس کو مظہر علی نے اطلاع دی کہ ملزم جاوید اور کلثوم مائی نے ان کی ہمشیرہ کو گاڑی میں بٹھا کر اغوا کر لیا۔ اس کے علاوہ بستی ملوک پولیس کو محمد ندیم نے بتایا کہ ان کے 13 سالہ بھتیجے فیضان کو نامعلوم ملزموں نے گھر سے اغوا کر لیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں