2شہریوں سے لاکھوں روپے چھن گئے
ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس نے شہریوں سے رقم لیکر فرار ہونے کے الزام میں نامعلوم نوسرباز ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔۔
بستی ملوک پولیس کو عبدالرحمن نے بتایا کہ نامعلوم ملزموں نے اسے باتوں میں الجھا کر ایک لاکھ 36 ہزار روپے ہتھیا لئے اسی طرح سٹی شجاع آباد پولیس کو محمد احسان نے اطلاع دی کہ وہ اپنے بھتیجے عبداللہ کے ہمراہ نجی بینک سے 3 لاکھ 64 ہزار روپے نکلوانے کے بعد باہر نکلے تو نامعلوم ملز م نوسربازی سے رقم حاصل کر کے رفوچکر ہو گئے ۔