ورثا نے مقتول نوجوان کی لاش وصول کرلی
رحیم یارخان (ڈسٹرکٹ رپورٹر )رحیم یارخان میں دیرینہ دشمنی پر نوجوان کے قتل کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ چک 114 پی کا رہائشی 30 سالہ تابش گذشتہ سے پیوستہ روز گھات لگائے ملزمان کی فائرنگ سے موقع پر جاں بحق ہو گیا تھا، جبکہ ملزمان فرار ہو گئے تھے ۔ مقتول کے ورثاء نے ملزمان کی گرفتاری تک نعش وصول کرنے سے انکار کیا تھا۔۔۔۔
پولیس کی یقین دہانی کے بعد ورثاء نے 24 گھنٹے بعد پوسٹ مارٹم کے بعد نعش وصول کر لی۔ پولیس نے بھائی کی مدعیت میں ملزمان یاسر اور ذیشان علی عرف شان کیخلاف مقدمہ درج کر کے گرفتاری کی کارروائی شروع کر دی ہے ۔