میپکو ترقیاتی کاموں کے باعث بجلی بندش کا شیڈول جاری
ملتان (خصوصی رپورٹر)میپکو ترجمان کے مطابق ریجن میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل، کریش مینٹی نینس پروگرام، گرڈ اسٹیشنوں کی سالانہ و ششماہی مرمت اور ڈسٹری بیوشن سسٹم کی اپ گریڈیشن کے باعث 19جنوریکو ملتان کے۔۔۔
مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی مختلف اوقات میں بند رہے گی۔ترجمان کے مطابق ملتان سرکل کے 11کے وی لابر، باقر پور، مظفر آباد، قادر پور، پی آئی اے کالونی اور پیراں غائب فیڈرز سے صبح 8 بجے سے دوپہر 12بجے تک بجلی بند رہے گی۔ اسی طرح 11کے وی ایس ٹی ایم، بہاولپور روڈ، گلزار پور، القریش، انڈسٹریل 1، 3، 4، 5، محمودہ مقبول، پاور ہاؤس، ملتان کیمیکل، قادر ایگرو، کرسٹل فیڈز اور آلویز بیسٹ فیڈرز سے ساڑھے 9بجے صبح سے ڈیڑھ بجے دن تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔