حکومت جعلی آرڈیننس کی فیکٹری بند کرے ، شیخ راشد اکرام

حکومت جعلی آرڈیننس کی فیکٹری  بند کرے ، شیخ راشد اکرام

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے رہنما شیخ راشد اکرام نے کہا ہے کہ نیشنل شپنگ کارپوریشن کی نجکاری نہیں ہونے دیں گے ۔۔۔

،آرڈیننس بغیر صدر کے دستخط کے جاری ہوا، صدر زرداری کو بھی دھوکا دیا گیا ، حکومت کی جانب سے کہا گیا کہ یہ غلطی سے ہوگیا، ہوش کے ناخن لیں، پاکستان ایسی غلطیاں متحمل نہیں ہو سکتا، جو بھی ایسی غلطی کر رہا ان کو اپنی صفوں سے باہر نکالیں اور جعلی آرڈیننس کی فیکٹری کو بند کیا جائے ، ایسی غلطیاں حکومتی اتحاد کے لئے نقصان دہ ہوں گی۔ان خیالا ت کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں