ایم پی اے عون حمید ڈوگر کی کمشنر ڈی جی خان سے ملاقات
حلقہ کے عوامی اجتماعی مسائل تحریری طور پر پیش، فوری حل کی یقین دہانی
مونڈکا (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 271 سردار عون حمید ڈوگر نے کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن اشفاق احمد چودھری سے ان کے دفتر میں ملاقات کی، جس میں انتخابی حلقے کے عوام کو درپیش اجتماعی اور انفرادی مسائل تفصیل کے ساتھ زیر بحث آئے ۔ اس موقع پر ایم پی اے نے مختلف نوعیت کی تحریری درخواستیں پیش کرتے ہوئے عوامی مسائل کے حل کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کرنے کی درخواست کی۔کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن اشفاق احمد چودھری نے درخواستوں کا بغور جائزہ لینے کے بعد مسائل کے حل کے لیے فی الفور اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ عوامی فلاح و بہبود سے متعلق امور حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ عوامی شکایات کے ازالے میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے ۔ملاقات کے بعد میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے ایم پی اے سردار عون حمید ڈوگر نے کہا کہ عوامی مسائل کا حل ان کی سیاست کا محور ہے اور وہ ہر فورم پر حلقے کے عوام کی آواز بلند کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت ان کی زندگی کا واحد مقصد ہے اور یہ جدوجہد آئندہ بھی پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گی۔