بین الصوبائی 7رکنی فریاد عرف فریادی چور گینگ گرفتار
ایک کروڑ 15 لاکھ کی آپٹیکل فائبر، مزدا ڈالہ ،8موٹر سائیکلیں ،اسلحہ برآمد
خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)بین الصوبائی 7رکنی فریاد عرف فریادی چور گینگ گرفتار، ایک کروڑ 15 لاکھ روپے مالیت کی آپٹیکل فائبر، یارس کرولا، مزدا ڈالہ اور 08موٹر سائیکلیں برآمد، وارداتوں میں استعمال ہونیوالے چھ پستول تیس بور بھی قبضے میں لے لئے گئے ۔ڈی پی اواسماعیل کھاڑک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ فریاد عرف فریادی چور گینگ خانیوال اورگردونواح میں فائبرآپٹیکل تارچوری کرنے اوراس میں سے کاپرنکال کر فروخت کرنے کا منظم نیٹ ورک چلارہاتھا اورواردات کے دوران فائبرآپٹیکل تاریں کاٹنے کے بعد مزداڈالہ میں ڈالتے اورفرارہوجاتے تھے ، پی ٹی سی ایل کی جانب سے تھانہ سٹی خانیوال درخواست بھی گزاری گئی چنانچہ پولیس ٹیم نے فریاد عرف فریادی گینگ کو ٹریس کرکے گرفتارکرلیا۔گرفتارملزموں میں فریادعلی پٹھان سکنہ لاہور،محمدساجدکمبوہ سکنہ M/44 دنیاپورلودھراں، ناصر پٹھان سکنہ جوڑاپل خانیوال، شاکرپٹھان سکنہ باجوڑاورنظام پٹھان سکنہ باجوڑ شامل ہیں۔ڈی پی او نے بتایاکہ ملزموں سے ایک کروڑ 15 لاکھ روپے مالیت کی آپٹیکل فائبر، یارس کرولا، مزدا ڈالہ اور 08 موٹر سائیکلیں اور وارداتوں میں استعمال ہونیوالے ناجائز اسلحہ06 پسٹل30 بوربھی برآمدکیے گئے ہیں،تفتیش جاری ہے ، مزید انکشافات اور ریکوری متوقع ہیں۔