جنازہ گاہ پرانی سبزی منڈی کی بحالی کیلئے عملی اقدامات شروع

جنازہ گاہ پرانی سبزی منڈی کی بحالی کیلئے عملی اقدامات شروع

ڈ ی سی خانیوال کا دورہ، ٹف ٹائل لگانے ، اطراف سے تجاوزات ہٹانے کی ہدایت

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر خانیوال ملیحہ رشید نے عرصہ دراز سے نظر انداز جنازہ گاہ پرانی سبزی منڈی کی بحالی کے لیے عملی اقدامات شروع کر دیے ۔ انہوں نے جنازہ گاہ کا دورہ کیا اور موقع پر ہی بہتری کے فوری احکامات جاری کرتے ہوئے ٹف ٹائلز لگانے ، لانز کی حالت بہتر بنانے اور اطراف میں قائم تجاوزات کے خاتمے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے میونسپل کمیٹی کو جنازہ گاہ کی مکمل بحالی کے لیے جامع پلان تیار کر کے پیش کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔ڈپٹی کمشنر نے مرکزی جنازہ گاہ کے شیڈ کو بڑھانے کے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے شہریوں کو نمازِ جنازہ کی ادائیگی میں مزید سہولت میسر آئے گی۔ دریں اثنا ڈپٹی کمشنر شہر میں زیر تعمیر سبزی منڈی روڈ تا مڈووالا اور لاہور موڑ پر سڑکوں کا معائنہ کیا ، ترقیاتی کام مقررہ مدت میں مکمل کرنیکی ہدایت دی۔ بعد ازاں انہوں نے ماڈل ریڑھی بازار لاہور موڑ کی سائٹ کا دورہ کرتے ہوئے ضروری ہدایات دیں اور کہا کہ ماڈل ریڑھی بازاروں سے باعزت روزگار کے مواقع پیدا کیے جائیں گے ۔مزید برآں ڈپٹی کمشنر نے ڈی سی آفس کی مختلف برانچز اور ضلع کونسل کا اچانک دورہ کیا، جہاں ملازمین کی حاضری، سرکاری امور کی انجام دہی اور ای فاس ڈیجیٹلائزڈ نظام کے تحت کام کا جائزہ لیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں