چوری و ڈکیتی کے واقعات ، شہری نقدی و سامان سے محروم

 چوری و ڈکیتی کے واقعات ، شہری نقدی و سامان سے محروم

عبدالرحمن ، عمر فاروق، اشعر، غلام نازک سے نقدی، موبائل لوٹ لئے گئے

ملتان (کرائم رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں شہریوں کو نقدی، موبائل فونز، موٹر سائیکل، سولر اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہونا پڑا۔ پولیس نے نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے ۔تھانہ ڈی ایچ اے کے علاقے میں عبدالرحمن سے دو ڈاکو نقدی اور موبائل چھین کر فرار ہو گئے ۔ تھانہ کینٹ اور بی زیڈ کے علاقے میں عمر فاروق، اشعر اور غلام نازک سے نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزم جھپٹا مار کر موبائل فونز چھین کر فرار ہو گئے ۔ تھانہ الپہ کے علاقے میں سکندر سے ڈاکو 2 لاکھ 70 ہزار روپے ، موٹرسائیکل اور موبائل لوٹ کر لے گئے ۔تھانہ نیوملتان کے علاقے میں محمد جنید سے ڈاکوؤں نے 30 ہزار روپے اور موبائل چھین لیا۔ اسی طرح تھانہ مخدوم رشید، صدر جلالپور، شاہ رکن عالم، سیتل ماڑی، دہلی گیٹ، دولت گیٹ، حرم گیٹ، گلگشت، بی زیڈ، کوتوالی، ڈی ایچ اے ، جلیل آباد، مظفر آباد، قطب پور اور ممتاز آباد کے علاقوں میں شہریوں کے موبائل، موٹر سائیکلیں، میٹر اور نقدی چوری ہوئی۔پولیس نے تمام متاثرہ شہریوں کے بیانات قلمبند کر کے تحقیقات شروع کر دیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں