تین لڑکیوں اور لڑکے سے زیادتی کے واقعات، مقدمات درج

تین لڑکیوں اور لڑکے سے زیادتی  کے واقعات، مقدمات درج

ملتان (کرائم رپورٹر) پولیس نے شہر میں جنسی زیادتی کے مختلف واقعات کے الزام میں تین افراد کے خلاف مقدمات درج کر دئیے۔۔۔

۔سٹی جلالپور پولیس کو قمر فرید نے بتایا کہ ملزم زاہد خلیل نے ان کی ہمشیرہ کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا ۔ اسی دوران سمیعہ حبیب نے پولیس کو اطلاع دی کہ ایک ملزم نے ان کے گھر داخل ہو کر جنسی زیادتی کا ارتکاب کیا۔دوسری جانب الپہ پولیس کو امجد نے بتایا کہ ان کا بیٹا حسیب گھر سے کھانا لینے گیا تھا اور واپس نہیں آیا۔ تلاش کے دوران ملزم دلاور کو بیٹے سے زیادتی کرتے ہوئے دیکھا گیا، لیکن وہ ہمیں آتا دیکھ کر فرار ہو گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں