گھریلو ناچاقی، خاتون نے سپرے پی کر زندگی ختم کرلی
ملتان (کرائم رپورٹر)تھانہ صدر کے علاقے میں بشریٰ بی بی نے گھریلو ناچاقی کے باعث خودکشی کر لی۔ پولیس کو اطلاع ملی کہ خاتون نے زندگی کا خاتمہ کرنے کے لئے سپرے پی لیا۔۔
حالت تشویشناک ہونے پر اہلخانہ نے بشریٰ بی بی کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا، لیکن وہ جانبر نہ ہو سکیں۔ اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی۔ذرائع کے مطابق پولیس نے موقع پر ابتدائی تفتیش کی، تاہم بشریٰ بی بی کے اہلخانہ نے پولیس کارروائی سے انکار کر دیا۔