کوٹ ادو میں چوری اور جھپٹا مار وارداتوں میں اضافہ

کوٹ ادو میں چوری اور جھپٹا مار وارداتوں میں اضافہ

موٹرسائیکل، موبائل فون، نقدی اور ٹیوب ویل پیٹر چوری،مقدمات درج

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر)کوٹ ادو اور گردونواح میں چوری اور جھپٹا مار کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا ۔تھانہ سٹی کوٹ ادو کی حدود وارڈ نمبر 6 میں محمد ذیشان کی موٹرسائیکل مسجد کے باہر سے چوری ہوگئی۔ مدنی ٹاؤن میں مدعی رجب علی کے مکان کے تالے توڑ کر کمپیوٹر سسٹم، پنکھے اور نقدی رقم 87 ہزار روپے چوری کر لی گئی۔ تھانہ صدر کی حدود موضع پرہاڑ غربی میں ریاض حسین کے زرعی رقبہ سے ٹیوب ویل پیٹر چوری ہو گیا۔تھانہ محمود کوٹ کی حدود موضع پنوار شمالی میں سید افتخار حسین کی بیٹی سے دو موٹر سائیکل سوارجھپٹامار کر موبائل فون چھین کر لے گئے ۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں