ضلع مظفرگڑھ کو سرسبز و شاداب بنانا ترجیح، ڈپٹی کمشنر

ضلع مظفرگڑھ کو سرسبز و شاداب بنانا ترجیح، ڈپٹی کمشنر

بیوٹیفکیشن سکیموں کا جائزہ، گرین بیلٹس ،پارکس کو جلد بحال کرنیکی ہدایت

مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق ضلع کو سرسبز و شاداب بنانا ضلعی انتظامیہ کی پہلی ترجیح ہے ۔ شجرکاری، ماحول کی بہتری اور بیوٹیفکیشن کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں جبکہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں سمیت مختلف مقامات کو خوبصورت بنایا جا رہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہر کے مختلف علاقوں میں جاری بیوٹیفکیشن سکیموں کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ انعم حفیظ نے ضلع بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے بیوٹیفکیشن کے کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی سکیمیں مقررہ مدت میں مکمل کی جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں