مطالبات کے حق میں سرکاری ملازمین کا احتجاج جاری

مطالبات کے حق میں سرکاری  ملازمین کا احتجاج جاری

ملتان (خصوصی رپورٹر)گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول دولت گیٹ میں سرکاری ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔۔۔۔

 مظاہرین نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ پنجاب کے تمام سرکاری ملازمین کو وفاق اور دیگر صوبوں کے مساوی حقوق اور مراعات فراہم کی جائیں۔احتجاج میں شریک اساتذہ اور دیگر ملازمین کا کہنا تھا کہ پنشن، گریجویٹی، لیو انکیشمنٹ، گروپ انشورنس اور ڈسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس 30 فیصد سمیت دیگر مالی مراعات ان کا بنیادی حق ہیں، جنہیں فوری طور پر بحال کیا جائے ۔ انہوں نے کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے اور 17-اے رولز کی بحالی کا بھی مطالبہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں