زیادتی کے الزامات، تین افراد کیخلاف مقدمات درج
ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس نے زیادتی اور غیر اخلاقی حرکات کے مختلف واقعات کے الزام میں تین افراد کے خلاف مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔۔۔
۔ڈی ایچ اے پولیس کو آمنہ نامی خاتون نے درخواست دی کہ وہ ایک کوٹھی پر کام کرتی تھی جہاں ملزم اللہ رکھا، جو ڈرائیور ہے ، اور اکمل، جو دودھ فروش بتایا جاتا ہے ، نے اسے اچھی نوکری کا جھانسہ دے کر متعدد بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ دوسرے واقعے میں ویمن پولیس کو حاکم بی بی نے بتایا کہ اس کی بیٹی ہمسائے کے گھر قرآن پاک پڑھنے جایا کرتی تھی جہاں مبینہ طور پر ہمسائے کے بیٹے نے اس کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات کیں۔