مبینہ پولیس مقابلہ، منشیات فروش زخمی

مبینہ پولیس مقابلہ، منشیات فروش زخمی

میلسی (نامہ نگار) ڈھمکی نہر مترو روڈ پر مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک منشیات فروش زخمی ہو گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔۔

 پولیس کے مطابق سی سی ڈی سرکل میلسی کی ٹیم گشت پر تھی کہ مترو روڈ کی جانب سے آنے والے دو موٹر سائیکل سواروں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی۔پولیس نے سرکاری گاڑی کی اوٹ لے کر حقِ حفاظتِ خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک موٹر سائیکل سوار موقع سے فرار ہو گیا جبکہ دوسرا ملزم بھاگتے ہوئے ڈھمکی نہر کے سیفٹی پلر سے ٹکرا کر زخمی ہو کر گر پڑا۔زخمی ملزم کی شناخت نوید عرف کمپیوٹر کے نام سے ہوئی۔پولیس کے مطابق ملزم منشیات فروشی کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھا۔ انچارج سی سی ڈی سرکل میلسی رانا کاشف نے زخمی ملزم کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کروا دیا۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے فرار ہونے والے ملزم کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کر دی ہے ۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں