جہانیاں میں غیر رجسٹرڈ میڈیکل لیبارٹریوں کی بھرمار
جہانیاں(نمائندہ دنیا)جہانیاں شہر اور گردونواح میں غیر رجسٹرڈ میڈیکل لیبارٹریوں کی تعدادمیں اضافہ، ان ٹرینڈ اور۔۔
نان کوالیفائیڈ عملہ نے سینکڑوں زندگیاں داؤ پر لگا دیں ،مریضوں کو مہلک امراض کی نشاندہی کرنے والی لیبارٹریوں کا معیار اور رزلٹ حقائق کے برعکس ہونے پر شہریوں کا احتجاج ، بے لگام مافیا کو محکمہ صحت اور پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن لگام ڈالنے میں ناکام ہو گیا۔محکمہ صحت اور پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے ضلع خانیوال جہانیاں میں غیر رجسٹرڈ میڈیکل لیبارٹریوں کی تعداد میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے۔