امت کومظلوم کی حمایت اور ظالم کی مخالفت کرنی چاہیے : حذیفہ ملک

 امت کومظلوم کی حمایت اور ظالم کی  مخالفت کرنی چاہیے : حذیفہ ملک

مونڈکا(نامہ نگار ) جماعت اسلامی حلقہ پی پی 271 کے رہنما حذیفہ ملک نے کہا ہے کہ اللہ کی وحدانیت کا تقاضا ہے ۔۔۔

کہ زندگی کے ہر شعبے میں اسی کا نظام نافذ کیا جائے انہوں نے تنقید کی کہ ڈونلڈ ٹرمپ خدا کے لہجے میں دعوے کرتا ہے ، مگر ہمارے حکمران اور اپوزیشن جماعتیں امریکا کی خوشنودی کے لیے اس کے مظالم کی مذمت تک نہیں کرتیں رہنما نے کہا کہ یہودی اور عیسائی صہیونی اسرائیل کی بالادستی کے لیے سرگرم ہیں، اور ایسے حالات میں امت مسلمہ کو فرقہ واریت سے بالاتر ہو کر مظلوم کی حمایت اور ظالم کی مخالفت کرنی چاہیے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی پوری امتِ مسلمہ کے مسائل پر آواز بلند کرتی ہے اور پاکستان میں حقیقی تبدیلی کے لیے مسلسل جدوجہد کر رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں