زمین کے تنازع اور زیادتی کے مقدمات درج

 زمین کے تنازع اور زیادتی کے مقدمات درج

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) تھانہ محمودکوٹ کی حدود موضع بیٹ عیسن والا میں زمین کی پیمائش کے تنازع پر شہری خالد احمد ماچھی پر مسلح افراد نے حملہ کر کے تشدد کیا۔ ملزمان محمد اسلم جتوئی، محمد ابراہیم جتوئی، محمد وسیم جتوئی، محمد نوید جتوئی اور دو نامعلوم افراد نے پسٹل، سوٹے اور۔۔۔

 چاقو کے وار کیے ، موبائل فون توڑ دیا اور بائیں ہاتھ کے انگوٹھے کے درمیان زخم لگایا۔ متاثرہ شہری کے مطابق ملزمان نے زمین کی پیمائش رکوانے کے لیے اس پر حملہ کیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔اسی طرح تھانہ صدر کوٹ ادو کی حدود میں وارڈ نمبر 15 محلہ جعفریہ میں فرحت بی بی کے بھائی ساجد عباس بھٹی کی درخواست پر ملزم موجاعرف شیراز چانڈیہ کے خلاف شادی کے جھانسے سے زیادتی کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ متاثرہ خاتون کے مطابق ملزم نے شادی کا وعدہ کر کے اسے مختلف مقامات پر زیادتی کا نشانہ بنایا اور دھمکیاں دیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں