ہسپتال میں صفائی اور شکایات کے فوری ازالے کی ہدایت

ہسپتال میں صفائی اور شکایات  کے فوری ازالے کی ہدایت

ڈیرہ غازی خان (ڈسٹرکٹ رپورٹر وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر محمد عثمان خالد نے علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا۔انہوں نے ٹراما سینٹر اور ایمرجنسی وارڈ کا تفصیلی جائزہ لیا۔۔۔

، مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات اور طبی آلات کی دستیابی چیک کی۔ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی حاضری بھی نوٹ کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے سہولیات کے بارے میں دریافت کیا اور ہسپتال انتظامیہ کو صفائی ستھرائی، نظم و ضبط اور شکایات کے فوری ازالے کی ہدایت دی۔محمد عثمان خالد نے کہا کہ حکومت پنجاب صحت کے شعبے کی بہتری کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے اور مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں