دو ریٹیلرز بے نظیر انکم سپورٹ فراڈ میں گرفتار
ڈیرہ غازیخان (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) تھانہ درخواست جمال خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی۔۔۔
رقم میں غیر قانونی کٹوتی کرنے والے دو ریٹیلرز محمد اشفاق اور عبد اﷲ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان فراڈ کرتے ہوئے امدادی رقم میں کٹوتی کر رہے تھے ۔ شہریوں کی شکایات موصول ہونے پر پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر دیا۔